About Us

تعارف

فیروز سنز لیبارٹریز  لمیٹڈ، پاکستان سٹاک ایکسچینج  کی ممبر ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے۔ فیروز  سنز معدہ کی بیماریوں، جگر کی پیچیدگیوں، امراضِ دل اور کینسر کے شعبوں میں نمایاں ادویات مہیا کر چکا ہے اور  اب ذیابیطس کے میدان میں اہم خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ فیروز سنز پاکستان کی واحد کمپنی ہے جس نے ارجیٹینا کےBago group، سویڈن کے BioGaia، امریکہ کے Biofreeze of Hygienic Corp،   Pantheryx،   Boston Scientific

 اور Gliead Sciences  جیسے بین الاقومی شراکت داروں کے ساتھ مضوعات کی تقسیم،  فروخت اور مشترکہ پیداوار کے لیےکئی خصوصی معاہدے کیے۔

Bago Group, Argentinaکے باہمی  اشتراک سے ہم نے عالمی معیار کی حامل biotech cGMP compliant فیکٹری قائم کی۔ یہ کمپنی خصوصی طور پر زندہ مواد سے بنائی جانے والی ادویات کی تیاری کے لیے قائم کی گئی ۔ اور اس وقت ہماری کمپنی ایسی سہولیات کی حامل پہلی اور واحد پاکستانی کمپنی ہے جس کے پاس biotech ادویات کی پیداوار  کی سہولت موجود ہے۔

ہم Gilead Sciences Inc. کی خاص مصنوعات جو کہ وائرس سے پیدا ہونے والی بیماریوں HCV, HBVاور HIVکے لیے ان کے خصوصی شراکت دار ہیں ۔ اور پاکستان میں Gileadکی ہیپاٹائٹس سی کی مصنوعات بنانے کے لیے لائسنس بھی رکھتے ہیں۔ فیروز سنز اینڈوسکوپی،امراضِ قلب،الیکٹروفزیولوجی، پھیپھڑوں کے امراض، امراضِ معدہ و جگر، یورالوجی اورنظامِ اعصاب سے متعلق طبی آلات کے لیے Boston Scientific Corporation کی نمائندگی بھی کرتی ہے۔

ہمارا تخیل

ہم مریضوں کو  مدِنظر رکھتے ہوئے مارکیٹ لیڈر شپ کے حصول کے لیے سخت جدوجہد کریں گے اور بھروسہ اور اعتبار جیتنے کے لیے ہر نئے دن کو ایک نیا موقع سمجھیں گے۔

مقصد قیام

ہمارا مقصد مریضوں کے  علاج اور شفا تک رسائی یقینی بناتے ہوئے اور صحت کے مسائل کے جدید حل پیش کرتے ہوئے میعار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔

اپنے مقصد کے حصول کے لیے ہم:

حصہ داروں کے منافع میں اضافہ کریں  گے

 ملازمین کی فلاح وبہبود میں کوئی کسر نہ چھوڑیں گے

 برتری کے لیے مل جل کر کام کریں گے

 اخلاقیت اور شفافیت کا دامن نہیں چھوڑیں گے

 

ہماری اقدار:

سب سے پہلے مریض:

            ہمارا مقصدِ وجود اور اصولِ کامیابی انسانی زندگی کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔ ہماری تمام تر سرگرمیاں اسی فلسفے کے گرد گھومتی ہیں۔

امتیاز:

            ہم ممتاز ہونے کے لیے ہمہ وقت بہتری کی روایت کا عزم کیے ہوئے ہیں۔

بھروسہ اور اعتماد:

            ہم مریضوں، ڈاکٹروں، ملازمین، شراکت داروں اور حصہ داروں کا اعتماد جیتنے کے لیے ہمہ وقت سخت محنت کرتے ہیں۔

تعاون:

            ہم اکیلے وہ نہیں کر سکتے جو ہم مل کے کر سکتے ہیں۔

            ہم اکٹھے ہوتے ہیں، اکٹھے کام کرتے ہیں اور اکٹھے جیتتے ہیں۔